وزیراعظم کا 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان

IMG 20260214 WA1610 scaled


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
رمضان ریلیف پیکج کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال 20 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ اس سال رقم بڑھا کر 38 ارب روپے کردی گئی ہے۔
سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ 2025 میں یہ رقم 5 ہزار روپے تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی، مستحقین کو بینکوں کے ذریعے براہ راست رقم فراہم کی جائے گی۔
شہباز شریف نے بتایا کہ وزرا کی مستقل کمیٹی رمضان پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی اور وہ خود اس نظام کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مستحق افراد کو باعزت ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ پوسٹ