عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات

IMG 20260215 WA0046


اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی لندن میں مقیم اپنے دونوں بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرائی گئی۔
وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کرادی گئی ہے۔
جیل حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچوں سے بات کروائی گئی۔
جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان لندن میں مقیم ہیں اور عمران خان گزشتہ کافی عرصے سے اڈیالہ جیل میں مختلف مقدمات میں قید ہیں۔
یہ پہلا موقع تھا جب عمران خان کو جیل سے اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

متعلقہ پوسٹ