ایکواڈور کے سابق صدر  کو کرپشن پر 5 سال قید

news 1787987822 4305



news 1787987822 4305

(24 نیوز)ایکواڈور کے سابق صدر لینین مورینو کو رشوت ستانی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مورینو پر الزام تھا کہ انہوں نے چینی کمپنی سینوہائیدرو کو ایک بڑے پن بجلی منصوبے کا ٹھیکہ دلوانے میں مدد کے بدلے رشوت حاصل کی۔

 معاملہ تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے سے متعلق ہے۔

 استغاثہ کے مطابق رشوتوں کا مجموعی نیٹ ورک تقریباً 76.1 ملین ڈالر کا تھا، جس میں مورینو اور ان کے قریبی خاندان کو بھی رقم ملی۔

مزید پڑھیں:ترک صدر اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دیں

استغاثہ2017 سے 2021 تک ایکواڈور کے صدر رہے، لیکن جن الزامات پر انہیں سزا ہوئی وہ زیادہ تر ان کے نائب صدر رہنے کے دور سے متعلق ہیں۔

عدالت نے انہیں مستقبل میں کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز ہونے سے مستقل طور پر نااہل بھی قرار دیا ہے۔

 73 سالہ مورینو جسمانی معذوری کے باعث گھر میں نظر بندی کے تحت سزا پوری کریں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ