اسلام آباد: 16 فروری سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
اگر حکومت یہ اضافہ منظور کرتی ہے تو پٹرول کی نئی قیمت 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی۔
حکومت ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔
یہ اضافہ عوام پر مزید معاشی بوجھ بڑھا سکتا ہے، جو پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں۔

