عمران خان کی اسپتال منتقلی: احتجاج تیسرے روز بھی جاری، دستور ایونیو بند

IMG 20260215 WA1555


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اسپتال منتقلی کے مطالبے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
دارالحکومت میں مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں جن میں پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس شامل ہیں۔ احتجاج کے باعث اسلام آباد کی مصروف ترین شاہراہ دستور ایونیو مکمل طور پر بند ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا کوئی علاج ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی کے بغیر شروع نہ کیا جائے۔
میڈیکل بورڈ کا دورہ ملتوی
حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا میڈیکل پینل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اڈیالا جیل نہیں پہنچ سکا۔ پینل میں ڈاکٹر امجد اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے 16 فروری تک عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ