باجوڑ: سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 10 اہلکار شہید، متعدد زخمی

IMG 20260217 WA0034


باجوڑ، خیبر پختونخوا – باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقے ملنگی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 10 سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی، جس سے شدید دھماکہ ہوا۔ یہ چیک پوسٹ ایک ایسی عمارت میں قائم تھی جو پہلے مدرسہ کے طور پر بھی فعال تھی۔ دھماکے کی شدت کے باعث عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 9 ایف سی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اب تک 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دو زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہو سکتے ہیں، اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حملے کے بعد علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔

متعلقہ پوسٹ