لاہور — ایک انوکھے اور حیران کن واقعے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا جب 102 سالہ ارب پتی بزرگ کی خفیہ شادی کا راز فاش ہوا اور راز کھلتے ہی بزرگ نے وہیل چیئر پر ہی فرار کی کوشش کر ڈالی۔
خاندان کے مطابق بزرگ نے خفیہ طور پر شادی رچائی اور اس دوران 7 جائیدادیں، 7 پلاٹ اور دس سے زائد انشورنس پالیسیز نئی اہلیہ کے نام منتقل کروا لی گئیں۔ جب خاندان کو اس سارے معاملے کی بھنک پڑی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور بزرگ نے موقع دیکھ کر وہیل چیئر پر ہی رفوچکر ہونے کی ناکام کوشش کی۔
بزرگ کے ورثاء نے اس معاملے کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تمام منتقل شدہ جائیدادیں اور پالیسیاں واپس کی جائیں۔ خاندان کا موقف ہے کہ بزرگ کو اس عمر میں گمراہ کیا گیا اور ان کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر خوب تبصرے کیے اور ایک نے لکھا کہ "سو سال سے زیادہ عمر میں بھی دل جوان رہا!”

