ایرانی وزیر خارجہ: ایران کو نہ دھمکی دی جا سکتی ہے، نہ لالچ دیا جا سکتا ہے

images 8 20


تہران — ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران کو نہ کسی دھمکی سے دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی لالچ کے ذریعے اس کے مؤقف میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا: "ہم وینزویلا نہیں ہیں، ایران کو نہ دھمکی دی جا سکتی ہے اور نہ ہی لالچ دے کر اپنے مؤقف سے ہٹایا جا سکتا ہے۔”
عباس عراقچی نے زور دیا کہ ایران اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا ترغیب کے تحت اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لائے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی اور سفارتی بیان بازی جاری ہے۔

متعلقہ پوسٹ