ہنگامی انتباہ: پولینڈ کا ایران میں موجود شہریوں کو فوری نکلنے کا حکم — چند گھنٹوں میں فضائی راستے بند ہو سکتے ہیں

123411937 mediaitem123411103.jpg


وارسا — پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے ایران میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں جنگ کے سنگین خدشات کے پیش نظر چند گھنٹوں بعد انخلا ممکن نہ رہے۔
یہ انتباہ ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کی خبریں دے رہا ہے، اسرائیل نے اپنے دفاعی ادارے مکمل الرٹ پر رکھے ہوئے ہیں اور ایران خود اپنی فوجی تنصیبات کو قلعہ بند کر رہا ہے۔ پولینڈ کا یہ اقدام واضح طور پر اشارہ دے رہا ہے کہ صورتحال کسی بھی لمحے کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یورپی ممالک میں ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں اور متعدد ایئر لائنز نے ایران کے لیے پروازیں معطل کرنے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی یورپی ملک کے وزیراعظم کا اس قدر سنگین اور فوری انتباہ جاری کرنا خطے میں کسی بڑے عسکری اقدام کے قریب ہونے کی سنگین علامت ہے۔ عالمی برادری سانس روکے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ پوسٹ