بورڈ آف پیس اجلاس، ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف پر تعریفوں کی برسات کر دی

50941e4edc9b5652862c9fc5cfa8c84f L


واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں دنیا کے اہم رہنما جمع ہوئے، جس میں پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی خطاب میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلیٰ سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بہت اہم ہے اور بورڈ آف پیس کا مقصد “امن” قائم کرنا ہے، جو ایک آسان لفظ ہے لیکن عمل درآمد میں مشکل ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی خطاب میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلیٰ سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں۔ انھوں نے جنگ رکوانے اور لاکھوں زندگیاں بچانے پر میری تعریف کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں، وہ بھی میری جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے رہتے ہیں، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، مودی کو کہہ دیا کہ بھاری ٹیرف لگائیں گے، اس جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے۔

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ وہ پہلے ہی دنیا کے آٹھ جنگوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ایک نویں جنگ کی کوشش بھی کی، تاہم یہ توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کو “سب سے بااثر اور معتبَر بورڈ” قرار دیا اور اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں کی تعریف کی، جن میں زیادہ تر مڈل ایسٹرن اور دیگر اہم ممالک کے سربراہ شامل ہیں۔

 انہوں نے زور دیا کہ تقریب میں شریک تمام رہنما امن کے قیام، غزہ میں ہنگامی صورتحال کے حل اور عالمی سطح پر مالی امداد کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور داماد جارڈ کوشنر کی تعریف بھی کی جنہوں نے غزہ کے معاملے میں شاندار کام کیا۔

آج یہاں اجلاس میں عظیم رہنما جمع ہیں، بورڈ آف پیس کے اجلاس میں رکن ممالک کی شرکت پرمشکورہوں، پائیدارامن کےقیام کیلئے بورڈ آف پیس اہم فورم ہے، پائیدار امن کیلئے ہم سب کو کام کرناہوگا۔

عالمی رہنماؤں سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، غزہ میں امن اور تعمیرنو کیلئے اس فورم کی بہت اہمیت ہے، ہم سب کچھ غزہ میں قیام امن کیلئے کر رہےہیں، اپنے اہداف اوراہمیت کے حوالے سے بورڈ آف پیس کوئی متبادل نہیں، آرمینیااورآذربائیجان نے امن کاانتخاب کرتے ہوئے معاہدہ کیا۔

چاہتےہیں امریکا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں، ایران کے ساتھ اچھی بات چیت چل رہی ہے، ہمیں ایران کے ساتھ بامعنی ڈیل کرنی ہوگی، ایران اسرائیل ، تھائی لینڈ کمبوڈیا ، آذربائیجان اور آرمینیا سمیت سب جنگیں رکوائیں۔

اہم یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اب امن ہے ، ہم نے بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی نیوکلیئر تنصیبات ختم کیں، ایران کے بارے میں 10 دنوں تک پتہ چل جائے گا، ہمیں ایران کے ساتھ کچھ کام کرنا ہے، ہم ایران کو نیوکلیئر ہتھیار رکھنے کی اجاز اجازت نہیں دے سکتے۔

ایسا لگتا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار چھوڑ دے گی، لیکن ہمیں اس کی تصدیق کرنا ہوگی، غزہ کی امدادی کوششوں کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد فراہم کیے جا چکے ہیں، غزہ اب انتہاپسندی اور دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہا۔

سعودی عرب ، قطر اور بحرین سمیت دیگر ممالک نے 7 ارب ڈالر دیئے، اقوامِ متحدہ کا انسانی امداد کا دفتر غزہ کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر جمع کر رہا ہے، چین اور روس بھی اس میں شامل ہوں گے، جاپان بھی فنڈ ریزنگ ایونٹس منعقد کرائے گا ، سنگاپور اور فلپائن بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا غزہ میں فٹبال سے متعلق منصوبوں کیلئے 75 ملین ڈالر جمع کرنے میں مدد کرے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران امن کے راستے پر ہمارے ساتھ شامل ہو۔

وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ ترار اور وزیراعظم کے خاص معاون طارق فاطمی شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بورڈ آف پیس میں شامل رہنماؤں کے ذریعے عالمی امن قائم کرنا سب سے اہم اور کم خرچ اقدام ہے کیونکہ جنگوں کی لاگت امن قائم کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔

وہ اب نہ صرف امریکی امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں بلکہ عالمی رہنماؤں کو بھی تسلیم کر رہے ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم کو اس اجلاس میں خصوصی طور پر سراہا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ