فلسطین ‘برائے فروخت’ نہیں، وزارت خارجہ کا دوٹوک اعلان

IMG 20260220 WA0147


رام اللہ: فلسطین کی وزارت خارجہ نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی سرزمین کسی بھی قیمت پر فروخت نہیں ہوگی اور فلسطینی عوام اپنی زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ سرکاری بیان میں وزارت نے کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور نسل پرست آبادکار حملہ آوروں کو فلسطینی خطہ چھوڑنا ہوگا۔
وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ایسی ریاست کو مسترد کرے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نسل پرستانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا کو متحد ہو کر ان انتہا پسند آبادکاروں کا مقابلہ کرنا ہوگا جو فلسطینی شناخت اور تاریخ کو مٹانے اور اپنے توسیع پسندانہ منصوبے فلسطینی عوام پر مسلط کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
وزارت نے اپنے بیان کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ "فلسطین فروخت کے لیے نہیں ہے” اور اسرائیل اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ