عیدالفطر کب ہو گی بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی پیشگوئی آ گئی

news 1773144686 4420



news 1773144686 4420

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے شوال (عیدالفطر) کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی کر دی۔

مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک نے بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ رکھا تھا، ان ممالک میں بدھ 18 مارچ کو رویت ہو گی جبکہ جمعرات 19 فروری کو جن ممالک میں پہلا روزہ تھا، وہاں 19 مارچ کو چاند کی تلاش کی جائے گی۔

مرکز نے کہا ہے کہ جو ممالک بدھ 18 مارچ کو چاند دیکھیں گے، وہاں رویت ناممکن ہے کیونکہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا اور اجتماعِ شمس سورج ڈھلنے کے بعد ہو گا۔ لہٰذا ان ممالک میں 20 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے۔

فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات 19 مارچ کو عالمِ اسلام کے وسیع علاقوں بالخصوص مشرقی اور وسطی حصوں میں رویت انتہائی مشکل ہے، جس کے باعث وہاں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :   دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے نہایت اہم ہے:چیئرمین واپڈا 





Source link

متعلقہ پوسٹ