ٹرمپ کا "پروجیکٹ فریڈم” — آبنائے ہرمز میں امریکی بحری مشن کا آغاز، ایران نے خبردار کردیا

INQ 20260504 150417 0000 d


واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں "پروجیکٹ فریڈم” کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 مئی سے امریکی بحری افواج آبنائے ہرمز میں غیر جانبدار بحری جہازوں کو بحفاظت نکالنے کا آغاز کریں گی۔ ٹرمپ نے اس مشن کو "انسانی ہمدردی کا اقدام” قرار دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس مشن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد طیارے اور تقریباً 15 ہزار اہلکار شامل ہیں۔ ادھر ایران نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت موجودہ جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔
ٹرمپ نے ایران کی 14 نکاتی امن تجویز کو "ناقابلِ قبول” قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تاہم واشنگٹن نے معاہدے کا ترمیمی مسودہ جمع کرا دیا ہے۔ دریں اثنا برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے فجیرہ سے 125 کلومیٹر شمال میں ایک ٹینکر پر نامعلوم گولہ باری کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ پوسٹ