راولپنڈی: چوہڑ چوک سے بھارتی شہری گرفتار، غیر قانونی داخلے کا مقدمہ درج

IMG 20260504 WA1461


راولپنڈی: تھانہ ویسٹریج پولیس نے چوہڑ چوک کے علاقے سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام دلیر مشتاق ولد مشتاق احمد صوفی بتایا گیا ہے جو بھارت کا سکونتی ہے۔
پولیس کے مطابق مشکوک شخص دھمیال کی جانب جارہا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر واپس مڑ گیا جس پر اسے روک کر شناختی دستاویزات طلب کی گئیں تاہم اس کے پاس کوئی دستاویز موجود نہ تھی۔ ملزم سے دو بال پین اور 1750 روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے اور سکونت اختیار کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ پوسٹ