آبنائے ہرمز کے لیے نیا قانون: اسرائیلی جہازوں پر مستقل پابندی، دشمن ممالک سے جنگی ہرجانہ وصول کرنے کی تجویز

iran 4526 d


تہران/واشنگٹن: ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے نیا قانون بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایرانی پارلیمان کے پہلے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے بندر عباس کے دورے میں کہا کہ 12 نکاتی منصوبے کے تحت اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے کسی بھی صورت گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دیگر دشمن ممالک کے جہاز جنگی ہرجانہ ادا کیے بغیر نہیں گزر سکیں گے۔
ایرانی شوریٰ کونسل کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد رضا رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے بھی زیادہ اہم ہے۔ منصوبے کے تحت جہازوں سے وصول کی جانے والی فیس کا 30 فیصد فوجی انفراسٹرکچر پر خرچ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دو ماہ سے بند ہے جس سے دنیا کی 20 فیصد تیل و گیس کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے اپنی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ حملے روکنے اور محاصرہ ختم کرنے کی ضمانت دے تو مذاکرات ممکن ہیں۔

متعلقہ پوسٹ