آبنائے ہرمز میں بڑا واقعہ: IRGC کا امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰ

IMG 20260504 WA2024


تہران — ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز آبنائے ہرمز کے قریب جاسک بندرگاہ کے پاس ایک امریکی بحری جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی جنگی جہاز سمندری حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایرانی بحری افواج کی جانب سے دی گئی وارننگ کو نظرانداز کیے جانے کے بعد میزائل داغے گئے۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ واقعہ ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں خطرناک اضافے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ