
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مقبول 1980 کی دہائی کے اےآئی فوٹو ٹرینڈ نے 45 سال سے پولیس کی نظروں سے اوجھل خاتون چورکوپکڑوادیا۔
یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیاجہاں ایک خاتون نے تقریباً 45 سال قبل اپنی جوانی میں سنار کی دکان سے سونا چوری کیا تھااورکئی دہائیوں تک بھیس بدل کر قانون کی گرفت سے دور زندگی گزارتی رہی۔
پولیس نے بھی طویل عرصے تک کوئی سراغ نہ ملنے کے باعث کیس کی فائل بند کردی تھی،حالیہ عرصے میں 1980 کی دہائی کے فیشن پر مبنی AI فوٹو ٹرینڈ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہواتواس ٹرینڈ سے متاثر ہوکر مذکورہ خاتون نے بھی اپنی ایک تصویر 1980 کی دہائی کے انداز میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اتفاق سے اسی سنار تک بھی پہنچ گئی جس کی دکان سے کئی دہائیاں قبل سونا چوری ہوا تھا،سنار نے خاتون کو تصویر میں پہچان کر مبینہ طور پر فوراً پولیس سے رابطہ کرکے شکایت درج کرادی جس پرکئی دہائیوں سے محفوظ کیس کی فائل دوبارہ کھولی گئی اور خاتون کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:داخلوں کاہدف پورانہ کرنےوالے سکول سربراہان کو آخری وارننگ جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنار کے سامنے آنے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے کیے پر معذرت کرلی،تاہم چوری کیا گیا سونا واپس کرنے سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ کئی دہائیاں گزرنے کے دوران وہ سونا خرچ کرچکی ہے۔

