
(ویب ڈیسک)تیل، گیس اور کیمیکلز لے جانے والے تقریباً 50 بحری جہاز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تیل، گیس اور کیمیکلز لے جانے والے تقریبا 50 بحری جہاز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے،اخبار کے مطابق بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں روس کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔
سائبر حملوں میں ایران کے ممکنہ کردار کی امریکی تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،حملوں سے بچاؤ کیلئے امریکا نے خصوصی ٹیمیں تعینات کردیں ۔
غیر ملکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض بحری جہازوں کو بم نصب ہونے کی دھمکیوں پر مبنی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہش منی کیس میں بڑا قانونی موڑ،ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دوبارہ کھلنے کا راہ ہموار ہونے لگی
دوسری جانب بین الاقوامی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے ، بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد تین آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی ،پاسداران انقلاب کے مطابق تیل بردار جہازوں نے ممنوعہ راستہ اختیار کیا۔

