امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا ریکارڈ

news 1795497950 9045



news 1795497950 9045

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لبباک کے اسٹیون ایرکسن نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں تقریباً 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن پیزا کا ڈبہ اٹھا کر مکمل کر لی۔

اسٹیون نے اتوار کو  ولیمز روٹ 66 ہاف میراتھن میں 16 انچ کا پیزا باکس ہاتھ میں اٹھا کر دوڑ لگائی، جسے اینڈولینیز پیزیریا نے خصوصی طور پر میٹالیکا میوزک بینڈ کے البم کور کی طرز پر ڈیزائن کیا تھا۔

مزید پڑھیں:روسی جنگی طیارے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کے قریب پہنچ گئے

انہوں نے یہ دوڑ ایک گھنٹہ 44 منٹ اور 40 سیکنڈ میں مکمل کی اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ وقت پیزا اٹھا کر تیز ترین ہاف میراتھن مکمل کرنے کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ثابت ہوگا۔

اسٹیون ایرکسن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کی کوشش کریں گے لیکن اب وہ اس منفرد مقصد کے لیے تیار ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹیون نے 21 کلومیٹر کی دوڑ کے دوران پیزا کا ڈبہ بھی اپنے ساتھ رکھا اور اسے بحفاظت فنش لائن تک پہنچا دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ