(وسیم عظمت) یوکرائن نے لیزر بیم سے نیکسٹ جنریشن کا روسی جیٹ ڈرون گرا دیا۔ اس کارروائی سے جنگ کی ٹیکنالوجی مزید ایڈوانس ہو گئی، لاتعداد پرانے ہتھیار بے کار ہو گئے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک سینیئر فوجی مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے پہلی مرتبہ لیزر بیم گن استعمال کرتے ہوئے جیٹ انجن والے ڈرون کو گرایا ہے۔
صدر زیلنسکی کے مشیر سرہی فلیش بیسکریسٹنوف نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ڈرون ’بلِسک‘ لیزر ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کیا گیا جسے یوکرین کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ’کارمائن اسکائی‘ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
بیسکریسٹنوف نے یہ واضح نہیں کہ گرایا جانے والا ڈرون بلسک فور تھا یا بلسک فائیو تھا۔ دونوں کے سائز اور سپیڈ میں نمایاں فرق ہے۔
بیسکریسٹنوف نے بتایا کہ لیزر ائیر ڈیفنس سسٹمز کے لیے ٹیکنالوجی وسیع تر ’پرائیویٹ ائیر ڈیفنس پروگرام‘ کے حصے کے طور پر تیار کی جا رہی ہے۔
یوکرین سے 100 کے لگ بھگ کمپنیاں اس پرائیویٹ ائیر ڈیفینس انیشئیٹیو میں شامل ہو چکی ہیں۔
روس اور یوکرائن کی کئی سال سے جاری خونریز جنگ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جنگ ڈرون ٹیکنالوجی کی تجربہ گاہ بن چکی ہے۔ دونوں اطراف سے جدید ترین درون استعمال کئے جا رہے ہیں۔
روس نے اس سال کے اوائل میں یوکرین پر اپنے حملوں میں جیٹ انجن والے ڈرونز تعینات کرنا شروع کیے تھے۔ یہ جیٹ انجن ڈرون زیادہ تیز رفتار سے پرواز کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام پروپیلر سے چلنے والے حملہ آور ڈرون کے مقابلے میں انہیں روکنا یا گرانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
جون تک یوکرین ان جیٹ انجن والے ڈرونز کے حملوں میں سے 57 فیصد کو روک پا رہا تھا۔ اس سے پہلے یوکرینی افواج روایتی روسی حملہ آور ڈرونز میں سے تقریباً 90 فیصد کو مار گرانے میں کامیاب رہی تھیں۔
جنگ کی نئی ٹیکنالوجی ہمیں نئے زیادہ خطرناک دور میں دھکیل رہی ہے
بیسکریسٹنوف عرف فلیش کے آج کے اعلان سے یہ یقینی نہیں کہ نشانہ بننے والا ڈرون کون سا ماڈل تھا اور اس کی بلندی کیا تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے باوجود فلیش کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق اسے لیزر بیم سے تیز رفتار موونگ اوبجیکٹ کو گرانے کی نئی ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کا اہم واقعہ تصور کیا جانا چاہئے۔
یوکرین نے روس کا کوئی جنگی طیارہ (fighter aircraft) لیزر سے گرانے کا دعویٰ نہیں کیا۔اس نےجیٹ انجن والا بغیر پائلٹ ڈرون، یعنی Geran، گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سر دست یہ معمولی فرق نہیں۔ ایک جنگی طیارہ اور ایک خودکش حملہ آور ڈرون ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیت کے لحاظ سے بالکل مختلف اہداف ہیں۔ لیکن آج ڈرون نشانہ بنا ہے تو کل جنگی جہاز بھی نشانہ بن سکتا ہے اور یہ ہوا تو بہت مہنگے جنگی جہاز بنانے والی ہائی ٹیک انڈسٹری کے لئے ی ہشدید نوعیت کا جھٹکا ہو گا اور وارفئیر ایک نئے زمانے میں دھکیلی جائے گی جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران بحری جہازوں کے پانی پر تیرتی بطخ کی طرح بے کار ہو جانے کے بعد اب ہوائی جنگی جہاز بھی بطخ جیسے بیکار ہو جائیں گے۔
25 نومبر 2026 کو یوکرین کے صدر کے دفاعی ٹیکنالوجی کے مشیر سرہی بیکریسنوف، جنہیں Flash کہا جاتا ہے، نے اعلان کیا کہ یوکرینی کمپنی Carmine Sky کے تیار کردہ Blysk لیزر نظام نے ایک جیٹ انجن والے روسی Geran ڈرون کو تباہ کیا۔
ایک دلچسپ فرق: ڈرون اور لڑاکا طیارہ
Blysk کے بارے میں یوکرینی مشیر سرہی فلیش نے 26 نومبر کو وضاحت کی کہ لیزر کا مقصد ڈرون کے اندرونی اجزا کو ناکارہ کرنا ہے، نہ کہ اسے فلمی انداز میں کاٹ کر دو ٹکڑے کرنا۔
لیکن لڑاکا طیارے میں چھوٹے حساس اجزا کو نقصان پہنچانے اور اس کے کسی اہم نظام کو ناکارہ کرنے کے لیے درکار توانائی، فاصلے اور فوکس کی شرائط کہیں زیادہ سخت ہوں گی۔
فلیش کے اس بیان کو واقعی ثابت کیسے کیا جا سکتا ہے؟
اس وقت سرہی بیکریسنوف کے دعوے کے متعلق دستیاب شواہد کی قوت یوں پرکھی جا سکتی ہے:
انہوں نے ایک ویڈیو کلپ ریلیز کی ہے جو بظاہر رئیل ہے اور مسلسل ہے۔
اس لیزر بیم گن نے اپنے تیز رفتار سے حرکت کرتے ہوئے اوبجیکٹ کو تلاش کیا اور نشانہ بنانے کے بعد مسلسل ایک ہی نکتہ پر بیم پھینکی۔
اس غیر معمولی ائیر ڈیفینس واقعہ کی تصدیق کے لئے ریڈار اور ٹریکنگ ڈیٹا، ہدف کی رفتار، بلندی اور پرواز کا راستہ، گرے ہوئے ڈرون کا ملبہ ویریفائی کیا جانا باقی ہے۔ روس کی طرف سے اب تک نہیں بتایا گیا کہ فلیش کا یہ اعلان صحیح ہے یا نہیں۔
ڈرون کا ملبہ سامنے آنے کے بعد یہ تعین کرنا ممکن ہو سکے گا کہ ڈرون پر لیزر بیم مرکوز کئے جانے سے اس کے کس پارٹ کا حرارتی نقصان کتنا ہوا۔ اس معاملہ کی آزاد ماہرین کی جانچ کی کوئی اطلاع ابھی سامنے نہیں آئی نہ ہی وار زون میں ایسی کسی سرگرمی کے ہونے کی کوئی توقع ہے۔ البتہ سامنے آ چکی ویڈیو، ملبے اور ٹریکنگ ڈیٹا کے باہمی تعلق کی تصدیق کرنا ممکن ہے۔
یوکرین کی طرف سے اس نوعیت کے متعدد کامیاب تجربات کئے جانے کے دعوے بعد میں بھی سامنے آئے تو اسے محض ایک اتفاقی کامیابی نہیں بلکہ قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت تصور کرنا ممکن ہو سکے گا۔
یوکراین کی لیزر بیم کی ویڈیو میں کیا نظر آتا ہے؟
خمیڈیا کی رپورٹس کے مطابق 21 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کلپ جاری کی گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں اس ویڈیو کلپ کی بنیاد پر اس کے ہدف ڈرون کو ممکنہ طور پر Geran-4 قرار دیا گیا ہے، جسے تقریباً 400 میٹر بلندی اور 800 میٹر فاصلے پر ٹریک کیا گیا۔ لیکن یہ تفصیلات ابھی آزادانہ طور پر ثابت نہیں ہوئی ہیں۔
ڈیمیج کرنے کا طریقہ کار
لیزر کو تیزی سے حرکت کرتے ہوئے اوبجیکٹ پر ایک ہی نکتہ پر مرکوز رکھا گیا۔ یوکرینی مشیر فلیش کی وضاحت کے مطابق یہ لیزر بیم سسٹم ایک مخصوص مقام پر لیزر کی شعاع کو مسلسل مرکوز رکھ سکتا ہے ۔ جس وقت اوبجیکٹ کے اندرونی پرزے لیزر بیم کی حدت سے زیادہ گرم ہو کر پگھلنے لگیں گے تو موونگ اوبجیٹ خواہ ڈرون ہو یا لڑاکا جہاز ہو وہ ناکام ہو جائے گا اور گر جائے گا۔
روسی ساختہ Green-4 تقریباً 500 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 139 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔
Blysk لیزر کی مؤثر رینج تقریباً ایک کلومیٹر فاصلے تک بتائی گئی ہے۔ پانچ سو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ڈرون ایک کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 7.2 سیکنڈ میں طے کر سکتا ہے۔
حالیہ واقعہ میں دلچسپی کا اصل پہلو یہ ہےکہ اگر 4 کلوواٹ کا لیزر 500 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے ڈرون کو چند سیکنڈ تک نشانے پر رکھ کر تباہ کر سکتا ہے تو یہ ایک قابلِ توجہ کامیابی ہے۔
لیکن اسے کسی لڑاکا طیارہ کو گرانے کی صلاحیت کے نزدیک سمجھنا غلط فہمی ہوگا۔ لڑاکا طیارے کی رفتار، بلندی، حرارت برداشت کرنے والا ڈھانچہ، حرکت اور الیکٹرانک دفاع بالکل مختلف سطح کے چیلنج ہیں۔
لیکن بڑے سٹرکچر میں بھی ویک پوائنٹ تو ہوں گے ہی جس پر وار کر کے اوبجیٹ کو ڈیمیج کیا جا سکتا ہو گا۔
لڑاکا جہاز کے بڑے سٹرکچر کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں کوئی کمزور مقام نہیں ہوگا۔ انجینئرنگ کے نقطۂ نظر سے ہر ہوائی جہاز میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جن کی خرابی پورے نظام کی کارکردگی متاثر کر سکتی ہے۔ لیزر کے معاملے میں ایک اہم فرق ہے: کسی کمزور مقام کی موجودگی اور پرواز کے دوران اسے لیزر سے مؤثر طور پر نقصان پہنچانا دو الگ مسائل ہیں۔
لیزر کے لیے تین بڑے چیلنج
وقت: تیز رفتار طیارہ بہت کم وقت میں نشانے سے گزر سکتا ہے۔
حرارت: طیارے کی بیرونی سطح اور بعض اجزا پر لیزر کی توانائی کو مؤثر نقصان پہنچانے کے لیے کافی دیر مرکوز رکھنا مشکل ہے۔
حرکت اور فاصلہ: طیارے کی حرکت، بلندی اور فاصلہ لیزر کی شعاع کو مسلسل ایک ہی مقام پر مرکوز رکھنے کو مشکل بناتے ہیں۔
زیادہ ہیوی لیزر بیم
یوکرائن نے جو لیزر بیم ڈرون green 4 کو گرانے کے لئے استعمال کی وہ 4 کلو واٹ ہے۔ اسرائیل کا Iron Beam ایک دلچسپ مثال ہے۔ یہ تقریباً 100 کلوواٹ کلاس کا سسٹم ہے۔ اسرائیل جیسے ہیوی لیزر سسٹم امریکہ، چین اور دوسرے ملکوں کے تجربات میں بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ لیزر بیم اہم مستقبل کی طرف اشارہ کر رہے ہیں: AI کی ترقی لیزر ہتھیاروں کی نشانہ بندی کو بہت بہتر بنا سکتی ہے۔ مگر اس ترقی کی حد صرف AI کی ذہانت نہیں، بلکہ فضا میں توانائی کو مطلوبہ مقام تک پہنچانے اور وہاں مؤثر حرارتی اثر پیدا کرنے کی بنیادی طبیعیات طے کرے گی؛ یعنی نشانہ کو تلاش کرنا ایک مسئلہ ہے، نشانے پر توانائی پہنچانا دوسرا، اور اسے ناکارہ کرنا تیسرا مسئلہ۔یہ تینوں پزل حل ہو جائیں تو "کھیل بدل سکتا ہے۔”

لیزر اور میزائل کے امپیکٹ میں فرق
جیسی لیزر بیم یوکرین نے حالیہ حملے میں استعمال کی اس کی کیپیسیٹی غالباً 4 میگاواٹ ہے۔ لیزر کی 4 کلوواٹ طاقت کو براہِ راست کسی روایتی میزائل کے وار سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیزر مسلسل توانائی منتقل کرتا ہے جس کا آخرمیں امپیکٹ ہوتا ہے، جبکہ میزائل دھماکے اور حرکی توانائی سے ایک ہی بار نقصان پہنچاتا ہے۔
لیزر بیم اور میزائل میں بنیادی فرق یہ ہے کہ جس فاصلے تک پہنچنے مین میزائل کو ایک منٹ یا کئی منت لگتے ہیں وہاں تک پہنچنے میں لیزر بیم کو سیکنڈ لگیں گے۔ میزائل کو دوسرے میزائل سے انٹرسیپٹ کرنا ممکن ہے لیکن لیزر بیم کے ضمن میں سر دست ایسا کوئی ہتھیار نہیں جو ایک شعاع کو انٹرسیپٹ کر سکے۔
چین کے لیزر بیم گن
چین کے پاس کافی زیادہ ہیوی قوت کی لیزر بیم گن ہو سکتی ہیں لیکن اپنی ضرورت کے مطابق چین اب صرف تجرباتی نہیں بلکہ مختلف نوعیت کے لیزر بیم ہتھیاروں کو ڈپلائی کر چکا ہے۔ یہ ایک ٹھوس پیش رفت ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چین نے لیزر ہتھیاروں کو تین مختلف سطحوں پر آگے بڑھایا ہے۔
چین کے اہم لیزر ہتھیاروں میں 1. LY-1 نمایاں ہے۔
جدید بحری سسٹم ستمبر 2025 میں منظرعام پر آیا۔ اے بحری جہازوں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

یہ ڈرونز اور اپنے بحری جہاز کی طرف آنے والے میزائلوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے اور یہ مبینہ طور پر میزائل انٹرسیپٹر میزائل سے زیادہ مؤثر اور یقینی رزلٹ لاتا ہے۔
اس کی حقیقی طاقت اور مؤثر فاصلے کی سرکاری تفصیلات دستیاب نہیں۔
(سورس: ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ)
چین کا دوسرا نمایاں لیزر گن سسٹم Silent Hunter ہے۔ یہ 5 کلو واٹ سے 30 کلوواٹ کے مختلف پاور موڈز سے آپریٹ ہوتا ہے۔
یہ لیزر گن ڈرونز کو حرارت کے ذریعے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اسے کسی گاڑی پر نصبکیا جا سکتا ہے اور مستقل تنصیب کے لیے بھی دستیاب ہے۔
اس کی صلاحیت تقریباً 4 کلومیٹر تک کے انٹرسیپشن کی ہے۔
چین کا تیسرا لیزر بیم ائیر ڈیفینس سسٹم Lijian II / Lijian III ہے۔ یہ آصانی سے ساتھ لے جانے کے لئے بنایا گیا سسٹم ہے۔ اسے صرف دو افراد اٹھا کر کہین بھی لے جا سکتے ہیں۔ اس کی صلاحیت تقریباً 2 کلوواٹ لیزر بیم ہے۔اس سسٹم کو AI معاون ٹارگٹ ٹریکنگ کی سہولت حاصل ہے۔ یہ ڈیفینس سسٹم تقریباً 500 میٹر دوری پر موجود ڈرونز کو نشانہ بنانے کے صلاحیت رکھتا ہے۔

