پرواز منسوخ: 350 عمرہ زائرین 3 روز سے لاہور میں پھنسے، ایئر لائن انتظامیہ خاموش

IMG 20260220 WA1974


لاہور، 20 فروری 2026: لاہور ایئرپورٹ پر ایک غیرملکی ایئر لائن کی پرواز اچانک منسوخ ہونے کے باعث 350 عمرہ زائرین گزشتہ تین دنوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایئر لائن انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور بے توجہی پر مشتعل زائرین نے ہوٹل میں احتجاج کر دیا۔
زائرین کے مطابق انہوں نے بدھ کو لاہور سے جدہ روانہ ہونا تھا اور بورڈنگ پاس بھی جاری ہو چکے تھے کہ اچانک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی آ گئی ہے، جس کے بعد انہیں ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا۔
تین دن گزر جانے کے باوجود ایئر لائن انتظامیہ نے نہ کوئی متبادل پرواز فراہم کی اور نہ ہی کوئی واضح جواب دیا۔ زائرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرائی گئی ہوٹل بکنگ بھی کینسل ہو گئی، جس سے مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
متاثرہ زائرین نے پاکستانی حکام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں جلد از جلد مقدس مقامات تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ