پاکستان میں غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ — 29.9 فیصد تک پہنچ گئی

1401670 5620297 Poorest People of world updates


اسلام آباد: پاکستان میں غربت کی شرح میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ملک بھر میں غربت کی مجموعی شرح بڑھ کر 29.9 فیصد ہوگئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد ہوگئی ہے جو شہری معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔
صوبائی سطح پر صورتحال یہ ہے کہ پنجاب میں غربت 16.5 فیصد سے بڑھ کر 23.3 فیصد، سندھ میں 24.5 فیصد سے 32.6 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 28.7 فیصد سے 35.3 فیصد اور بلوچستان میں 41.8 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد ہوگئی ہے۔
بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں تقریباً نصف آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور توانائی کے بحران نے غربت میں اس اضافے کو ہوا دی ہے۔

متعلقہ پوسٹ