"عدالت سے ریلیف نہ ملا تو عوام سے رجوع کریں گے” — علیمہ خان کا اعلان

IMG 20260226 WA2574


اسلام آباد — بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ اگر عدالت سے ریلیف نہ ملا تو وہ عوام کے دروازے پر دستک دیں گی اور عوامی طاقت کے ذریعے اپنا مقدمہ لڑیں گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، اس لیے ان کی صحت کا معاملہ محض خاندانی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر گھروں سے نکلیں اور اپنی آواز بلند کریں۔
دوسری جانب عمران خان کی دوسری ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ فوری طور پر عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے۔
خاندان کے ان بیانات نے ایک بار پھر عمران خان کی صحت اور جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی ان مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ