ایران کا دو ٹوک اعلان: جنگ نہیں چاہتے، لیکن حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب ملے

IMG 20260220 WA2075

گا
تہران / نیویارک
ایران نے اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ وہ خطے میں جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اگر اس پر حملہ کیا گیا تو جواب فیصلہ کن اور بھرپور ہوگا۔
ایرانی حکام نے اقوام متحدہ کو بھیجے گئے پیغام میں واضح کیا کہ خطے میں موجود مخالف قوتوں کے اڈے، تنصیبات اور اثاثے جائز فوجی اہداف تصور کیے جائیں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
تہران نے اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے اور تمام فریقین کو تحمل و برداشت کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کرے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ بیان ایک واضح سفارتی انتباہ ہے جس کے ذریعے تہران نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ وہ دفاعی صلاحیت اور ارادے دونوں میں کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

متعلقہ پوسٹ