پاکستان کا بیرونی قرضہ 138 ارب ڈالر سے تجاوز، سود کی ادائیگی میں 84 فیصد اضافہ

IMG 20260222 WA0059


اسلام آباد: پاکستان کے کل بیرونی قرضوں اور واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں گزشتہ تین برسوں کے دوران 84 فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اکنامک افیئرز ڈویژن کی تازہ دستاویز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال بیرونی قرضوں پر 3 ارب 59 کروڑ ڈالر سود ادا کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 1 ارب 67 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔
دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ سود آئی ایم ایف، عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور کمرشل بینکوں کو ادا کیا گیا، جبکہ سعودی عرب اور چین نے بھی سیف ڈیپازٹس پر سود وصول کیا۔
مجموعی طور پر پاکستان نے سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ 13 ارب 32 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ نیٹ بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال 1 ارب 71 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، تاہم پاکستان نے گزشتہ تین سال کے دوران 9 ارب 73 کروڑ ڈالر قرض کی اصل رقم واپس بھی کی۔

متعلقہ پوسٹ