میں شہریوں کا قتل جائز تھا — امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا متنازع بیان

IMG 20260221 WA2494


واشنگٹن (آئی این این): امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایک انتہائی متنازع اور اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل جائز تھا، کیونکہ یہ جنگ ہے اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے۔
سینیٹر گراہم نے اپنے بیان میں دوسری عالمی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح اتحادی افواج نے جرمنوں کے خلاف کارروائی میں کچھ نہیں سوچا تھا، اسی طرح غزہ میں اسرائیلی کارروائی کو بھی جنگی ضرورت قرار دیا جا سکتا ہے۔
یہ بیان عالمی سطح پر شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں نے اس بیان کو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور انتہائی غیرذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن کے تحت جنگ میں بھی بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا جنگی جرم تصور کیا جاتا ہے۔
غزہ میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ پوسٹ