سعودی عرب نے کھجور سے تیار دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک ‘میلاف کولا’ متعارف کرا دیا

images 16 4


ریاض — سعودی عرب نے کھجور سے تیار کردہ دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک ‘میلاف کولا’ متعارف کرا کر مشروبات کی صنعت میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس منفرد اور جدید مشروب کی رونمائی ریاض ڈیٹ فیسٹیول میں کی گئی، جہاں شرکاء نے اس پراڈکٹ کو بے حد سراہا۔
میلاف کولا کو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ذیلی کمپنی ثُراث المدینہ نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس مشروب میں مصنوعی چینی کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ کھجور کی خالص اور قدرتی مٹھاس سے اسے تیار کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے روایتی سافٹ ڈرنکس کے مقابلے میں صحت بخش متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے تحت مقامی صنعتوں کے فروغ اور قومی معیشت میں تنوع لانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں نہ صرف اس مشروب کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ کھجور سے تیار مزید مشروبات کو علاقائی اور عالمی منڈیوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ