اسلام آباد — ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان میں گہرے دکھ اور سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کراچی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جہاں مشتعل افراد نے امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام اس سانحے پر ایرانی عوام کی طرح رنجیدہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج پُرامن اور مہذب انداز میں کریں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں تاکہ جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔
آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہوئے۔ ایران نے 40 روزہ سوگ اور سات روزہ عوامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

