خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمرے ہیک کیے، فنانشل ٹائمز کا انکشاف

images 11 7


لندن/تہران: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے تحت تہران کے ٹریفک نگرانی کیمروں کو خفیہ طور پر ہیک کر لیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس خفیہ آپریشن کے تحت تمام ویڈیو فوٹیج مسلسل اور خاموشی سے تل ابیب منتقل ہوتی رہی، جبکہ ایرانی حکام کو اس کی کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ان کیمروں کے ذریعے خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور پارکنگ پوائنٹس سمیت اہم مقامات کی نشاندہی کی۔
یہ انکشاف اسرائیل کی سائبر انٹیلی جنس صلاحیتوں کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی واضح کرتا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی تیاری کتنے عرصے سے جاری تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بنیادی ڈھانچے جیسے ٹریفک کیمروں کو جاسوسی کے لیے استعمال کرنا جدید سائبر وارفیئر کی انتہائی پیچیدہ شکل ہے، جس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
تہران نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا۔

متعلقہ پوسٹ