"ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے، دشمنوں کو پچھتانا پڑے گا”: علی لاریجانی

images 10 5


تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے خود کو ایک طویل اور پُرعزم جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار کر لیا ہے اور دشمنوں کو اپنی غلط فہمی پر جلد پچھتانا پڑے گا۔
اپنے بیان میں لاریجانی نے کہا کہ گزشتہ تین سو سالوں کی تاریخ کی طرح اس بار بھی ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ دفاع کا راستہ اختیار کیا اور کسی جارحانہ کارروائی کا حصہ نہیں بنیں۔ لاریجانی نے کہا کہ ایران اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب و ثقافت اور قومی وقار کا ہر صورت دفاع کرے گا۔
سفارتی محاذ پر بھی سرگرمیاں تیز
جنگی کشیدگی کے درمیان سفارتی رابطوں میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایران، عمان اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے اور بحران کے سفارتی حل پر زور دیا۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جسے خطے کی صورتحال پر مشاورت کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بیجنگ اور ماسکو کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ عالمی طاقتیں اس تنازعے کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے پردے کے پیچھے متحرک ہو چکی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ