
(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہوم لینڈ سکیورٹی دیپارٹمنٹ میں مختصر عرصے تک کام کرنے والی قدامت پسند مبصر کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے منتخب کر لیا گیا ہے۔
کیٹی زکریا کیرولین لیوٹ کی جگہ لیں گی جنہوں نے اگست میں وائت ہاؤس کی پریس سیکرٹری کی حیثیت سے کام کیا اور کسی شکایت کے بغیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
کیٹی زکریا کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ اس وقت ‘ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ’ میں کمیونیکیشن ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی ہیں، یہ ادارہ ‘ٹروتھ سوشل’ کا انتظام سنبھالتا ہے۔
کیٹی زکریا نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں اس وقت کی سیکرٹری کرسٹی نوم کی ترجمان کے طور پر بھی مختصر وقت کے لیے کام کیا تھا اور وہ اکثر قدامت پسند میڈیا پر بطور مہمان بھی نظر آتی ہیں۔
کیٹی زکریا کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ریاست میں قدامت پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے ٹرمپ کے اتحادی رک گرینل کی جانب سے قائم کردہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ‘فکس کیلیفورنیا’ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے فوری طور پر اس تقرری کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کچھ اور تالیاں بجا دیں تو نوبیل پرائز ٹرمپ کے ساتھ شئیر کو لوں گی! نوبیل لورئیٹ نوئی پلے کی گہری طنز

