ایران-امریکا کشیدگی کے اثرات پاکستان تک — پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ شروع، آر ایل این جی سپلائی 75 فیصد کم

IMG 20260307 WA2156


لاہور،
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات اب پاکستان کے توانائی شعبے پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ری گیسیفائیڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی سپلائی 800 ملین کیوبک فٹ یومیہ سے گھٹ کر صرف 200 ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے — یعنی 75 فیصد کمی۔ اس بحران کی بنیادی وجہ خطے میں جیو پولیٹیکل عدم استحکام اور عالمی گیس منڈیوں پر اس کے اثرات بتائے جا رہے ہیں۔
سوئی ناردرن حکام نے واضح کیا کہ فی الحال کوئی باقاعدہ لوڈشیڈنگ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، تاہم ماہ رمضان کے پیش نظر سحری اور افطاری کے اوقات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ بقیہ اوقات میں گیس کا پریشر کم کر دیا گیا ہے جس سے گنجان آباد علاقوں میں گھریلو صارفین کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ عید الفطر کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ