نیشنل پریس کلب انتخابات 2026-27: جرنلسٹ پینل کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس پینل نے صدارت اور جنرل سیکرٹری شپ چھین لی

images 13 5


اسلام آباد بیورو رپورٹ — 15 مارچ 2026
نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں اس بار نتائج نے سب کو چونکا دیا۔ طویل عرصے سے مسلسل کامیابیاں سمیٹنے والے جرنلسٹ پینل کو ڈیموکریٹس پینل کے ہاتھوں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا اور ایگزیکٹو باڈی کی 10 میں سے 4 نشستیں حزبِ اختلاف کے پاس چلی گئیں جن میں صدارت اور جنرل سیکرٹری کی اہم ترین نشستیں بھی شامل ہیں۔
 صدر کا معرکہ:
عبدالرزاق سیال نے 1,067 ووٹ حاصل کرتے ہوئے جرنلسٹ پینل کی امیدوار نیر علی کو صرف 15 ووٹوں کے انتہائی کم فرق سے شکست دی، جنہوں نے 1,052 ووٹ حاصل کیے۔
سیکرٹری جنرل:
ڈیموکریٹس پینل کے ڈاکٹر فرقان راؤ نے 1,024 ووٹ لے کر جرنلسٹ پینل کے خالد محمود کو شکست دی جو 1,002 ووٹ حاصل کر سکے۔
فنانس سیکرٹری:
جرنلسٹ پینل کے عابد عباسی نے 1,061 ووٹ حاصل کرتے ہوئے خاور نواز راجہ کو شکست دی جن کو 1,032 ووٹ ملے۔
نائب صدور:
تین نائب صدور میں سے جرنلسٹ پینل کے احتشام الحق نے 1,202 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ڈیموکریٹس پینل کے بشیر چوہدری (1,076) اور عثمان خان (1,015) کامیاب ہوئے۔ خاتون نائب صدر کی نشست پر سہرش قریشی نے 1,049 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
جوائنٹ سیکرٹریز:
تینوں جوائنٹ سیکرٹری کی نشستیں جرنلسٹ پینل نے جیتیں — شیراز علی گردیزی (1,228)، اون شیرازی (1,121) اور جاوید بھگت (865)۔ خاتون جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر شکیلہ جلیل نے 1,162 ووٹ حاصل کیے۔
سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد:
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ ناصر عباس اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ صحافی برادری کا اعتماد ان کے لیے بڑی ذمہ داری ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب آزادیِ صحافت کا مضبوط قلعہ ہے اور حکومت آزادیِ صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ