ڈیرہ اسماعیل خان — جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کو بدھ کے روز ایک سنگین حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 2 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ المناک واقعہ وانڈہ یارک کے قریب سی پیک موٹروے پر پیش آیا، جب اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی سڑک پر پھسلن کے باعث موٹروے سے نیچے جا گری۔ حادثے میں مولانا اسجد محمود بال بال بچ گئے اور وہ بالکل محفوظ ہیں۔
زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت زیر نگرانی ہے۔ پولیس نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

