آبنائے ہرمز میں 22 بھارتی جہاز پھنس گئے، ایران نے ایرانی جہازوں کی واپسی کی شرط رکھ دی

images 9 11


تہران / نئی دہلی — خلیج فارس میں کشیدگی کے درمیان ایران نے آبنائے ہرمز سے 22 بھارتی تجارتی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے سخت شرائط عائد کر دی ہیں، جس سے بھارت اور ایران کے درمیان سفارتی تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
ایران کا مؤقف ہے کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت اسی صورت دی جائے گی جب بھارت ایران کے تین تیل بردار جہاز واپس کرے جو جنگ شروع ہونے سے قبل اس وقت بھارت کے قبضے میں لیے گئے تھے جب نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ طے پا رہا تھا۔
رائٹرز کے مطابق ایران نے جہازوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے، جو ممکنہ طور پر بین الاقوامی پابندیوں کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
تاہم بھارتی حکومت نے ایران کی جانب سے اس طرح کا کوئی باضابطہ مطالبہ کیے جانے کی سرکاری سطح پر تردید کی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ