روبوٹ اور انسان کی ٹینس میچ کھیلتے ویڈیو وائرل

news 1773897399 5307



news 1773897399 5307

(24 نیوز) سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہے جس میں ایک جدید ہیومینوئیڈ روبوٹ انسانوں کے ساتھ ٹینس کھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ روبوٹ بغیر تھکے ملی سیکنڈز میں ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ نہ صرف تیز رفتار شاٹس کا جواب دیتا ہے بلکہ طاقتور سروز کو بھی مہارت سے واپس کرتا ہے۔

یہ ویڈیو ہیومینوئیڈ روبوٹ بنانے والی کمپنی گال بوٹ نے شیئر کی، جس میں روبوٹ کو LATENT کے نام سے متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:لاہور ایئرپورٹ پر کروڑوں مالیت کا گمشدہ بیگ مسافر کے حوالے

 کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جو حقیقی وقت میں پورے جسم کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ طویل اور تیز رفتار ریلیز کھیل سکتا ہے، گیند کو درستگی کے ساتھ ہٹ کرتا ہے اور اس کی حرکات کافی حد تک قدرتی محسوس ہوتی ہیں۔

 مزید یہ کہ یہ صرف میکانیکی نقل تک محدود نہیں بلکہ ذہانت پر مبنی فیصلہ سازی کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ روبوٹ کا کھیل متاثر کن ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کسی پروفیشنل کھلاڑی کے خلاف کیسا پرفارم کرتا ہے، اس پر کمپنی نے جواب دیا کہ وہ مستقبل میں ایسا میچ بھی ریکارڈ کرے گی۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر روبوٹ ابھی سے مشکل شاٹس واپس کر سکتا ہے تو چند ماہ میں یہ زیادہ تر انسانوں سے بہتر کھیلنے لگے گا۔

 کچھ افراد نے اسے مستقبل میں انسانوں پر سبقت حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے ٹریننگ کے لیے بہترین قرار دیتے ہوئے ماضی کی ٹینس بال مشینوں سے اس کا موازنہ کیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ