گیانیش کمار کے ووٹرز لسٹ دھاندلا پر احتجاج میں اداکار بھی کود پڑے، عمران خان کی گرفتاری

news 1791724562 8917



news 1791724562 8917

 (ویب ڈیسک) الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے  13 کروڑ ووٹروں کو ووٹ کے ھق سے مھروم کرنے کے میگا دھاندلا سکینڈل کو لے کر اس کو الیکشن کمیشن سے نکالنے کے مطالبہ میں بالی ووڈ کے اداکار بھی شامل ہو گئے۔ آج بمبئی میں اداکار عمران خان کو کاکروچ جنتا پارٹی  کے احتجاج میں گرفتار کر لیا گیا۔

 اداکار عمران خان کو بمبئی میں 10 اکتوبرکے احتجاج کے دوران  کرانتی میدان سے  پولیس نے حراست میں لیا تو انہوں نے پولیس وین میں اپنی سیلفی بنا کر سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کر دی۔ عمران کی سیلفی پر  کیپشن درج تھا ’میں ڈرائیو پر جا رہا ہوں‘۔

بمبئی کی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کے احتجاج کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی تھی، دوسری طرف ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ ممبئی میں صرف آزاد میدان ہی میں احتجاج کی اجازت دی گئی ہے۔

 سی جے پی  کا مؤقف ہے کہ انہوں نے ای میل کے ذریعے احتجاج کی اجازت مانگی تھی لیکن پولیس نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔

نئی دہلی میں  گیانیش کمار کے ووٹرز لسٹ میگا دھاندلا پر  کل ہونے والے احتجاج کے دوران  بنگال کی سابق سی ایم ممتا بینر جی، دہلی کے سابق سی ایم  اروندکیجریوال،  اور  دو سابق چیف منسٹروں کے ساتھ لگ بھگ 1500 دوسرے افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سی جے پی  کئی دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر انتخابی فہرستوں میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ق الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں س میں گیانیش کمار کے دھاندلا پر سخت احتجاج کیا جاتا رہا۔ بھارت مین الیکشن کمیشن کے تین رکن ہوتے ہیں جن میں سے ایک چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ہے۔ دوسرے دو رکن گیانیش کمارکے ووٹرز لسٹ دھاندلا کے ہر اقدام کی سخت مخالفت کرتے رہے، اس کو قانونی خطوط لکھ لکھ کر اعتراضات کرتے رہے۔ میٹنگوں میں احتجاج کرتے رہے لیکن گیانیش کمار نے عجیب و غریب طرز عمل کے ذریعہ الیکشن کمیشن کے اندر ڈکٹیٹر شپ بنائے رکھی۔ دوسرے دو ارکان نے واضح بتایا کہ گیانیش کمار اپنے اقدامات سے الیکشن کمیشن کی ساکھ کو برباد کر رہے ہیں اور جموہریت کے چہرے کو مسخ کر رہے ہیں۔

اب یہ سب کچھ پبلک کے سامنے آ گیا تو ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا اور گیانیش کوالیکشن کمیشن سے نکالنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ 

واضح رہے کہ عمران خان طویل عرصے سے سیاسی اور سماجی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی آرٹ، سیاست اور طلبہ پر پولیس کے تشدد کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ