پیٹرولیم مصنوعات سستی رکھنے سے لوگ لائف سٹائل تبدیل نہیں کریں گے — وزیر علی پرویز ملک کی انوکھی منطق

IMG 20260319 WA0632


اسلام آباد — وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ایک حیران کن بیان میں کہا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی جائیں تو عوام اپنا طرزِ زندگی تبدیل نہیں کریں گے، جس سے توانائی کی بچت ممکن نہیں ہو سکے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور پاکستان کو اس چیلنجنگ صورتحال کے لیے بھرپور تیاری کرنی ہوگی۔ انہوں نے عوام کو آنے والے مشکل حالات کے لیے خود کو تیار کرنے کی تلقین کی۔
وزیر کے اس بیان نے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا جواز ڈھونڈنا عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

متعلقہ پوسٹ