شہر کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب واقع ایک شاپنگ مال کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے اور آگ پر قابو پالیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق آگ عمارت کی لفٹ کے قریب نصب الیکٹرک باکس میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ واقعے کے باعث عمارت میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
Source link

