پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا اور عید الفطر کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی

IMG 20260105 WA1094

پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آ سکتا ہے اور یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب انہوں نے عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ