اسرائیلی فورسز کا غزہ میں سکول پر حملہ 6 افراد شہید

news 1766327176 9016



news 1766327176 9016

(24 نیوز) غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے جاری ہیں، فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق ایک سکول پر حملے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک فضائی حملے میں دو افراد کو شہید کیا۔

غزہ کی سول ڈیفنس نے ملبے سے 94 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ حکام کے مطابق ہزاروں افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جنگ بندی کے بعد اب تک تقریباً 400 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ادھر امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ نے غزہ جنگ بندی کے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے میامی میں ہونے والے اجلاس کے بعد کہی۔

یہ بھی پڑھیں :سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی





Source link

متعلقہ پوسٹ