پٹرول ڈیزل  کی قیمتیں کم کرنے کی کوششیں!  امریکہ  سے اہم خبر آگئی 

news 1794634281 5651



news 1794634281 5651

(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور دیگر اشیا کی ترسیل آسان بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے غیر ملکی پرچم بردار بحری جہازوں کو امریکی بندرگاہوں کے درمیان سامان منتقل کرنے کی اجازت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے  تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے ایک صدی سے زائد پرانے جونز ایکٹ (Jones Act) میں دی گئی عارضی چھوٹ کی مدت مزید 90 روز بڑھا دی ہے۔

اس فیصلے کے تحت غیر ملکی پرچم بردار جہاز امریکی بندرگاہوں کے درمیان تیل، ایندھن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ جونز ایکٹ کے تحت امریکی بندرگاہوں کے درمیان سامان منتقل کرنے والے بحری جہازوں کا امریکہ میں تیار ہونا، امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہونا اور ان کے عملے کا امریکی شہریوں پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:خود کو بااثر شخصیات کا نمائندہ ظاہر   کرنے والاکروڑوں کے زیورات لے اڑا

امریکی انتظامیہ نے مارچ میں ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد اس قانون میں عمومی چھوٹ دی تھی، جس کا مقصد تیل اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنا تھا۔

بعد ازاں اگست میں اس چھوٹ میں توسیع کی گئی، تاہم اس کے تحت ہر درخواست کی منظوری الگ الگ دینے کی شرط عائد کردی گئی تھی، جو تازہ فیصلے میں بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق مارچ میں چھوٹ جاری ہونے کے بعد سے امریکی بندرگاہوں کے درمیان مزید 9 کروڑ بیرل پیٹرولیم مصنوعات، جن میں زیادہ تر ریفائن شدہ مصنوعات شامل ہیں، منتقل کی جاچکی ہیں۔

ان اعداد و شمار میں 2 کروڑ 70 لاکھ بیرل پٹرول، 2 کروڑ 60 لاکھ بیرل خام تیل اور 60 لاکھ بیرل قابلِ تجدید ایندھن شامل ہیں۔

حکام کے مطابق جونز ایکٹ میں نرمی کا مقصد بحری نقل و حمل میں لچک پیدا کرنا، ترسیل کی رکاوٹیں دور کرنا اور پٹرول، ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ