پاسدارانِ انقلاب کا اشتعال انگیز اقدام — آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری


تہران — ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں آبنائے کو ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول علاقے کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نقشے میں ایک واضح حدبندی لکیر ایران کے کوہ مبارک سے متحدہ عرب امارات کے ساحلی شہر فجیرہ کے جنوب تک کھینچی گئی ہے، جسے بین الاقوامی حلقوں میں ایک اشتعال انگیز اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ نقشہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ خلیجی ممالک اور مغربی طاقتوں کی جانب سے اس اقدام پر سخت ردعمل متوقع ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے ابھی تک اس نقشے پر کوئی باضابطہ تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جس سے عالمی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ