کراچی میں گرمی کی لہر کا قہر — 2 روز میں 14 افراد جاں بحق

IMG 20260504 WA2456


کراچی — ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قیامت خیز گرمی اور لو نے تباہی مچا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد 2 روز میں اموات کی مجموعی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔
شہر کے مختلف مقامات سے ملنے والی لاشوں کے بارے میں حکام کا شبہ ہے کہ یہ اموات شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہوئیں۔ شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جو شہریوں کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہوا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلنے، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور بزرگ افراد و بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ