براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش بدستور جاری


اسکردو: دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے مزید 4 کی لاشیں مل گئیں، جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صبح ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کوہ پیماؤں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دی گئی ہیں۔
مزید 2 لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے براڈ پیک کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے، اور امدادی ٹیمیں دشوار گزار اور برفانی حالات کے باوجود کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ براڈ پیک کوہ پیمائی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے کوہ پیماؤں میں مقبول ہے، تاہم اس کی بلندی اور موسمی حالات اسے انتہائی خطرناک چوٹیوں میں شمار کرتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ