دانش تیمور سے طلاق کی خبریں، اداکارہ عائزہ خان کا اہم بیان

8f7ee89762f7882256a6a03283f8c6a9 L


 

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے علیحدگی اور طلاق کی حالیہ افواہوں پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’جعلی ‘ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے درمیان عائزہ خان نے ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر صرف ’فیک‘ لکھا، جسے مداحوں نے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں کی تردید قرار دیا۔

دونوں اداکاروں کی حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیوں اور ایک دوسرے کے ساتھ کم نظر آنے کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

افواہوں نے اس وقت مزید زور پکڑا جب مداحوں نے نشاندہی کی کہ عائزہ خان کراچی میں دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کی اختتامی تقریب کی خصوصی اسکریننگ میں نظر نہیں آئیں۔

اسی طرح 8 اگست کو دونوں کی نکاح کی سالگرہ کے موقع پر بھی ایک دوسرے کے لیے کوئی واضح عوامی پوسٹ یا مبارکباد سامنے نہ آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے۔

14 اگست کے آس پاس بھی عائزہ اور دانش کی جانب سے خاندانی تصاویر یا سالگرہ سے متعلق پوسٹس شیئر نہ کیے جانے کو بعض صارفین نے افواہوں سے جوڑ دیا۔

بعد ازاں عائزہ خان نے سیاہ و سفید تصویر شیئر کی، جس میں وہ دونوں ہاتھوں سے اپنے کان ڈھانپے ہوئے دکھائی دیں۔ تصویر کو بھی بعض صارفین نے جاری قیاس آرائیوں سے جوڑتے ہوئے اسے ایک مبہم پیغام قرار دیا۔

تاہم عائزہ خان اور دانش تیمور نے علیحدگی یا ازدواجی مسائل کے حوالے سے کسی باضابطہ بیان کی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی بیشتر قیاس آرائیاں صرف ان کی آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر کی جا رہی تھیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کا شمار پاکستان کی معروف شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ عائزہ خان ’پیارے افضل‘، ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’چپکے چپکے‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ