(ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل پر آج بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے۔ تازہ ترین میزائل حملوں میں بتایا جا رہا ہے کہ کلسٹر وار ہیڈز پھٹنے سے 51 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
آج ہفتے کے روز بھی اسرائیل پر ایران نے نئے میزائل حملے کئے۔
ایران کے ” آپریشن وعدہ صادق4″ میں آج بھی بہت سے میزائل بیک وقت فائر کئے جاتے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں نے jجنوبی اور وسطی اسرائیل کے 10مقامات کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حکام نے بتایا کہ آج بھی ایران نے کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے حملہ کیا۔
جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدا مین زخمیوں کی تعداد 20 بتائی گئی تھی۔ کچھ دیر بعد زخمیوں کی تعداد 30 بتائی گئی۔ پھر بتایا گیا کہ اب امدادی کارکنوں کے اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں کی تعداد 40 ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق مزید زخمیوں کو ملبہ سئ نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا ہے اور اب زخمیوں کی تعداد 51 بتائی جا رہی ہے۔
تین منزلہ رہائشی عمارت کے گرے ہوئے اور ٹوٹ پھوٹ گئے حصوں سے ملبہ ہٹائے جانے کے دوران مزید زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک 12 سالہ بچہ شدید زخمی بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ ایران میں فوج بھیجنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کا انکشاف
اسرائیل کے ریسکیو ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) کے مطابق میزائل ایک عمارت پر براہِ راست آ کر گرا، جس سے جانی نقصان ہوا۔
دیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی ویڈیو بھی سوشل پلیٹ فارم پر آ گئی ہے، جس میں میزائل کو شہر کے رہائشی علاقہ پر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
میزائل کے ٹکرانے سے ایک عمارت منہدم ہو گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور ملبہ اطراف میں پھیل گیا، جس سے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابھی امدادی کارکن اس میزائل کے زخمیوں کو نکالنے اور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران شہر اور قریبی علاقوں میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے اور لوگ خوفزدہ ہوکر شیلٹز میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے عید پر کچن سنبھال لیا؛ گھر والوں کے ششکے! سپر بیٹر نے کیا بنایا؟ بوجھو تو جانیں


