سوڈان میں ہسپتال پر حملہ 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق

news 1774180258 8966



news 1774180258 8966

(ویب ڈیسک)سوڈان کے علاقے دارفور میں ایک ہسپتال پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینام کے مطابق یہ حملہ مشرقی دارفور کے دارالحکومت الڈائن میں واقع ایک تدریسی ہسپتال پر کیا گیا جس میں مریضوں کے ساتھ ساتھ دو نرسیں اور ایک ڈاکٹر بھی جاں بحق ہوئے،حملے میں مزید 89 افراد زخمی ہوئے جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔ 
ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈان کی جاری جنگ کے دوران صحت کے مراکز پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، 2023 سے اب تک 213 حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر فوج کے ڈرون کے ذریعے کیا گیا، تاہم ڈبلیو ایچ او نے کسی فریق کو براہ راست ذمہ دار قرار نہیں دیا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کاکہناہے کہ صحت کے مراکز کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آتے ہیں، انہوں نے فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اپیل بھی کی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ