پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی خورشید ملک انتقال کرگئیں

IMG 20260322 WA0748


کراچی —
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی خورشید ملک آج کراچی میں انتقال کرگئیں۔ پی پی پی سیکرٹریٹ کے مطابق ماروی ملک کو چند روز قبل دماغی ہیمرج (برین ہیمرج) ہوا تھا۔   وہ پانچ روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور آخری تین دنوں میں ان کی حالت انتہائی نازک ہوگئی تھی، جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ 
ماروی ملک غیر شادی شدہ تھیں اور اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ 
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شیری رحمان اور ان کے خاندان سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو مغفرت اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، انہوں نے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کی۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں بلند مقام کی دعا کی۔ 
سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت درجنوں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس غم میں شرکت کا اظہار کیا۔  فیصل کریم کنڈی نے ماروی ملک کے انتقال کو "ناقابلِ برداشت صدمہ” قرار دیا۔ 
ماروی خورشید ملک کی نمازِ جنازہ پیر 23 مارچ 2026 کو دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔ 

متعلقہ پوسٹ