وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھر پور عسکری طاقت سےسرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھرپور عسکری حکمت عملی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں اور ہر دشمن کے دانت کھٹے کر رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں اڑان پاکستان کے ایجنڈے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سمندر پار پاکستانی اپنا حق ادا کررہے ہیں۔


